پشاور(نیوزڈیسک)سینئر ڈرگ انسپکٹرتوصیف محمد اور ڈرگ انسپکٹر کوہاٹ محمد عرفان وزیر نے منگل کے روز ڈرگ ایکٹ 1976 اور اس کے ذیلی رولز کی تعمیل کرنے اور کووڈ۔19 کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے شکر درہ بازار میں موجود میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا۔اس مہم کے دوران تین میڈیکل سٹورز کو ڈرگ سیل لائسنس کے بغیر چلانے پر سیل کر دیا گیا۔مختلف دکانوں سے نارکاٹکس ڈرگ لائسنس کے بغیر نارکاٹس ڈرگز فروخت کیلئے رکھنے،غیر رجسٹرڈ ادیات اور زائد المیعاد ادویات فروخت کیلئے رکھنے کے جرم میں ایسی تمام ادویات ضبط کرکے فارم چھ پر درج کرکے سٹورز مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے جبکہ تمام خلاف ورزی کرنے والے سٹورز مالکان کے خلاف ایکٹ کے متعلقہ قوانین کے تحت کیس داخل کئے گئے۔مشکوک ادویات بھی ضبط کرکے فارم پانچ پر درج کر کے لیب ٹیسٹ اور رپورٹ کیلئے بھیجے گئے جن پر مزید قانونی کاروائی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔