• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو اُن کی مداح کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور خط موصول ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں کچھ گفٹ اور ایک طویل خط شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی مداح کو ٹیگ بھی کیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل نے تمام مداحوں سے محبت کا ظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر تحفہ دینے والی مداح کا شکریہ ادا کیا۔

سجل کی مداح نے سجل کیلئے لکھے گئے خط میں اپنی محبت اور دلی رغبت کا اظہار کیا کہ سجل کا دنیا میں ہونا ایک بہترین احساس ہے، ساتھ ہی مداح نے یہ فرمائش بھی کی کہ وہ احد اور اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہا کریں۔

خط کے ساتھ سجل کے کیرئیر سمیت عام طور پر تہواروں میں شیئر کی جانے والی تصویروں کا ایک کارڈ نما تحفہ بھی بھیجا جو سجل کو بے حد خوبصورت لگا۔


اس کارڈ کی ایک مختصر ویڈیو بھی سجل نے اپنی اسٹوری میں شیئر کی۔

دوسری جانب سجل کی مداح نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے 5 ماہ قبل یہ خط اور تحفہ ان کے گھر بھیجا تھا، اور پانچ ماہ بعد سجل نے اس پر ردعمل دیا۔

تازہ ترین