• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 95 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 70 ہزار 317 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 58 لاکھ 19 ہزار مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 7 لاکھ 6 ہزار 145 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 53 ہزار 845 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 68 ہزار 375 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 69 ہزار 9 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 852 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 لاکھ 45 ہزار 521 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 90 ہزار 188 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 55 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 35 ہزار 35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 87 ہزار 982 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 673 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 28 ہزار 990 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 7 ہزار 497 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 71 ہزار 123 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 45 ہزار 361 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 8 ہزار 449 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 816 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4لاکھ 683 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 278 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 51 ہزار 575 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 441 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 29 ہزار 721 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 961 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 455 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کونسا ماسک کتنی دیر استعمال کریں؟

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16 ہزار 343 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 909 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 816 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 165 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 924 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 347 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 46 ہزار 131 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین