• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، نامزدگی کیخلاف زرداری کی درخواست دائر

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بطور ملزم نامزدگی کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نےکیس کی سماعت کی۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈووکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

آصف زرداری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں بنتا، نیب کا ضمنی ریفرنس خارج کیا جائے، ہریش کمپنی کو ٹھیکوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف فردِ جرم روکیں، ریفرنس خارج کر کے بری کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، زرداری پر فردِ جرم کیلئے تاریخ مقرر

عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے نیب سے 4 اگست کو جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے ویڈیو لنک کے انتظام کا حکم دے رکھا ہے۔

تازہ ترین