• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کی عدم حاضری، خورشید شاہ اور بیٹے کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں خورشید شاہ اور بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔

رہنماپیپلز پارٹی خورشید شاہ اور بیٹے فرخ شاہ کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

دوران سماعت فاروق نائیک کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک اسلام آباد میں مصروف ہیں پیش نہیں ہوسکتے لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے سیشن تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے خورشید شاہ پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے، سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے خورشید شاہ اور بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کی ہوئی ہیں جبکہ پی پی رہنما جیل میں ہیں۔

تازہ ترین