• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف شاہ عبدالحق گیلانی وفات پاگئے

 ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف سیّد شاہ عبدالحق گیلانی طویل علالت کے بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سیّد شاہ عبدالحق گیلانی کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ گولڑہ شریف میں ادا کی جائے گی۔

دارِ فانی سے کوچ کرنے والے برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی خانقاہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیر شاہ عبدالحق گیلانی سیدنا مہر علی شاہ گیلانی کے پوتے اور حضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابو جی کے صاحبزادے تھے۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پیر صاحب گولڑہ شریف سید عبدالحق شاہ گیلانی کے وصال پر اظہار تعزیت کی ہے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ شاہ عبدالحق گیلانی صاحب کی دینی، علمی، روحانی اور تبلیغی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرحوم کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین