• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمی ایوارڈ کیلئے پہلی امریکی- مسلم سیریز ’رامی‘ نامزد

ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی مسلم کامیڈی سیریز کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ’رامی‘ کے حصے میں آیا ہے۔

’رامی‘ میں رامی یوسف کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رامی یوسف کو کامیڈی سیریز میں بہترین لیڈ اداکار اور بہترین ڈائریکشن کیلئے نامزد کیا گیا۔

سیزن ٹو میں رامی یوسف کے مد مقامل مہرشالا علی کو کامیڈی سیریز میں بہترین سپورٹنگ رول کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

’رامی‘  امریکی مسلم پہلی سیریز ہے جو ایمی ایوارڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

رامی یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نامزدگی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے’الحمداللہ‘ لکھا۔

View this post on Instagram

الحمدلله

A post shared by ramy youssef (@ramy) on


یاد رہے کہ رواں برس منعقد کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ کامیڈی سیریز ’رامی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر عرب نژاد امریکی اداکار رامی یوسف کو دیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے شو کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک عرب مسلمان جو نیو جرسی میں رہائش پذیر ہے، اس کو منبع و ماخذ بنا کر ایک ڈرامہ بنایا تھا، جسے بے حد پذرائی مل رہی ہے۔

رامی یوسف کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کے ذریعے پذیرائی میرے لیے سب سے بڑی بات ہے۔

اکیڈمی ایوارڈز کے بعد ایمی ایوارڈ کو ایک بڑا اعزاز حاصل ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین