• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی ہلاک، شیر قریب المرگ

اسلام آباد کی مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی لاہور منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئی جبکہ شیر بھی قریب المرگ ہے۔

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں شیر کو کچھار سے نکالتے وقت بدانتظامی دیکھنے میں آئی، جس کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

مرغزار چڑیا گھر کے عملے نے شیر کو کچھار سے نکالنے کے لیے آگ لگائی اور ڈنڈوں سے شیر کو ڈرایا، ڈنڈوں سےڈرانے پر شیر بوکھلا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدانتظامی کے باعث شیر زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر کو اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، شیر کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن اور کئی جانور اور پرندے زخمی ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جانوروں کی منتقلی کےدوران 3 نیل گائے اور ایک شترمرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے جبکہ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دستاویزات تیارکرلیےگئےہیں۔

تازہ ترین