• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کی ہدف کے لحاظ سے بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ


ڈربی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا ، جس میں کھلاڑیوں نے ہدف کے لحاظ سے بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ کی، بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنے کی خصوصی پریکٹس کروائی گئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا، اُنہوں نے سہ پہر کے سیشن میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کے ساتھ تربیت میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے ان دنوں میزبان ملک میں موجود ہے جہا ں اُس کا پڑاؤ ڈربی میں ہے۔

قومی کرکٹرز نے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کھلاڑیوں نے جمعرات کو ہدف کے لحاظ سے ٹریننگ کی، اُن کو بیٹنگ اور بولنگ کے مختلف ٹارگٹ دیئے گئے ، اس کے علاوہ بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنے کی خصوصی ٹریننگ کرائی گئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ڈربی پہنچ کر اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، اُنہوں نے سہ پہر کے سیشن میں ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کے ساتھ تربیت میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی سے یکم اگست کو مانچسٹر پہنچے گی جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین