• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پنجاب نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف حکام کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو سیکشن پر نجی کورئیر کمپنی کے آفس کے پارسل میں سے 950 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

 اے این ایف حکام کے مطابق پارسل کاشف حسین شاہ جو کہ چکوال کا رہائشی ہے اس کی جانب سے جدہ کے لئے بک کیا گیا تھا۔ 

پارسل میں منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ جار بکس میں چھپایا گیا تھا، اے این ایف نے منشیات بر آمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین