• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترنول اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 خواتین جاں بحق

ترنول ریلوے اسٹیشن کے قریب دو خواتین ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین پر شدید پتھراؤ کیا۔

راولپنڈی سے ملتان جانے والی عید کی خصوصی ٹرین کے ساتھ تقریباً شام چھ بجے ترنول ریلوےا سٹیشن کے پاس حادثہ پیش آیا، جہاں دو خواتین ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔

حادثہ کے بعد اہل علاقہ نے ٹرین پر شدید پتھراؤ کیا جس کے باعث ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ترنول کے قریب دو خواتین ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خواتین ریلوے ٹریک کراس کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کی زد میں آئیں۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ پنڈی سے ملتان جانے والی عید اسپیشل ٹرین معمول کے مطابق ٹریک پر چل رہی تھی۔

تازہ ترین