• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے دو بار کہا میر شکیل الرحمٰن کو رہا کریں، شیخ رشید


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ انہو ں نے وزیراعظم سے دو بار کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کو رہا کریں اور اگر نیب والے بھی بات سن رہے ہیں تو مہربانی کریں عید کا موقع ہے بڑا دن ہے حوصلے سے فیصلہ کریں، یہ بات انہو ں نے جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران کہی ۔ 

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں موت کو ہاتھ لگا کر آ یا ہو ں میراکورونا سیریس تھا اور میں دو دن آکسیجن پر رہااور اس وجہ سے مجھ میں کمزوری ہے لیکن میں آ پ کو اس لیے انکار نہیں کر سکا کہ میں نے وزیراعظم کو دو دفعہ جا کے ان سے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو رہا کردیں میں اس عید کے چاند رات میں یہ بات ساری قوم سے کہنا چاہتا ہوں وزیراعظم سے درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ وہ انہیں رہا کردیں،اگر نیب والے سن رہے ہیں تو وہ بھی مہربانی کریں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے خود دو دفعہ ان سے گزارش کی تھی اب میری طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے ٹی وی کے ذریعے چاند رات کو کہنا چاہتا ہو ں کہ نیب کو بھی کہنا چاہتا ہو ں اور وزیراعظم سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہو ں کہ بڑا دن ہے بڑے حوصلے سے بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے انہیں رہا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو یہی کہتا ہے کہ یہ ہمارے ہا تھ میں نہیں ہے یہ نیب کا انڈیپنڈنٹ کیس ہے ، نیب سے درخواست میں تو نہیں جا سکتا تھا میں تو عمران خان کے پاس ہی جاسکتا تھا ان ہی سے اپیل کی ہے دو دفعہ ایک دفعہ نہیں دو دفعہ مل کے اور آج سرعام کررہا ہوں۔

تازہ ترین