• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی کارپوریشن کرپشن کا گڑھ، مجھ پر استعفے کیلئے دباؤ ہے، نہیں دونگا، چیئرمین

یوٹیلیٹی کارپوریشن کرپشن کا گڑھ، مجھ پر استعفے کیلئے دبائوہے، نہیں دونگا، چیئرمین


اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر استعفیٰ دینے کیلئےدباؤ ہے، ایک حکومتی شخصیت نے مجھےاستعفیٰ دینے کا کہا ہے، مگر میں بطور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز استعفیٰ نہیں دوں گا۔

ذوالقرنین خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے۔

میں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء چوری، مہنگےداموں خریداری کی انکوائری کرائی، جس پر سب مخالف ہو گئے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ میں اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا۔

میں سعودی عرب سے یہاں آیا، کیا دو سال ضائع کیے؟ میں گیا تو پھر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا پورا بورڈ بھی جائےگا۔

تازہ ترین