• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت کے باعث سندھ کا احساس پروگرام میں حصہ بڑھادیا، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ کامرس رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ غربت کے باعث سندھ کا احساس پروگرام میں حصہ بڑھا کر 31فیصد کردیا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت 16.9 ملین خاندانوں کی مالی امداد کیلئے 1.23بلین ڈالر مختص کئے گئے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ سندھ کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں 31 فی صد حصہ ملا ہے جبکہ 2017کی مردم شماری کے مطابق سندھ کا حصہ 22.45فیصد بنتا تھا۔

تازہ ترین