اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرادری نے احتساب عدالت میں زیر سماعت جعلی اکائونٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ٹھیکوں کے ریفرنس میں بھی فرد جرم کو چیلنج کر دیا۔ جمعرات کو سابق صدر کے وکلاء فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی نے احتساب عدالت پیش ہوکر درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ فرد جرم روکی جائے اور ریفرنس خارج کر کے بری کیا جائے‘ جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر فردجرم کے لئے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے۔