سکھر (بیورو رپورٹ) ضلع گھوٹکی کے تھانہ جروار میں 8ماہ سے قید مرغے کو عدالت نے رہائی کا پروانہ دے دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8ماہ قبل مرغوں کی لڑائی کے دوران پولیس نے چھاپہ مارکر مرغے اور مالک کو گرفتار کیا تھا، مرغے کا مالک ظفر میرانی ضمانت پر آزاد ہوگیا تھا لیکن مرغا 8ماہ تک قید میں رہا، مرغے کے مالک نے عدالت کو بتایا کہ وہ کام سے کراچی گیا ہوا تھا، 8ماہ بعد میرپور ماتھیلو کی عدالت نے مرغے کے مالک کی درخواست پر مرغے کو مالک کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔