• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام فیصلےعالمی دباؤ پررات کےاندھیرے میں ہو رہے ہیں،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ ہمارےتمام فیصلےعالمی دباؤپررات کےاندھیرے میں ہو رہے ہیں۔

کلبھوشن کوسہولتیں دےکروزیرخارجہ کہتے ہیں کہ ہم نےبھارت کوجھکنےپرمجبورکردیا، حکومت کب تک عالمی اداروں کو خوش کرنے کیلئے ہماری آزادی اور خود مختاری کا سودا کرتی رہے گی۔ 

کلبھوشن کوسہولتیں دیکر وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ہم نے بھارت کو جھکنےپرمجبورکردیاہے ۔

اب بھی مشرف دورکی طرح غلامانہ ذہنیت سے فیصلے کئے جا رہےہیںجس طرح ریمنڈڈیوس کو چھوڑا اور ایمل کانسی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

اسی طرح اس حکومت نے پہلے ابھی نندن کوچھوڑااوراب کلبھوشن کوآزاد کرنے کی راہ ہموار کررہی ہے۔

تازہ ترین