• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں نہتے عوام پر فائرنگ اور تشدد قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے چمن میں نہتے عوام پر فائرنگ اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے چمن کے عوام اپنے روز گار کے حصول کیلئے پرامن دھرنا دئیے بیٹھے ہیں جس پر فائرنگ اور تشدد کسی بھی صورت میں مناسب عمل نہیں ہے بلوچستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے ان کی ایک دوسرے ممالک میں زمینیں اور رشتے داریاں بھی ہیں ڈیورنڈ لائن کو بلوچستان کے لوگوں نے پہلے بھی مسترد کردیا تھا ۔بیان میں کہا کہ بلوچستان کا بارڈر ان علاقوں میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے جس بند کرنا خلاف قانون ہے ۔ تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے بلوچستان میں آباد اقوام کی رشتے داریاں افغانستان اور ایران میں بسنے والوں کیساتھ ہیں وہاں پر ہمارے لوگوں کے قبرستان بھی ہیں بارڈر پر تعینات اہلکار لوگوں کے بدتمیزی کے ساتھ پیش اور ان کی عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں خواتین بچوں کی تذلیل کرتے ہیں ۔ بلوچ پشتون معاشرے ایسا عمل ناقابل برداشت ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کے فائرنگ اور لاٹھی چارجز سے کئی لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور تاجر برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتےہوئے مطالبہ کرتے ہیں تاجر برادری پورے بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کرے بلوچستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے لوگوں کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے بلوچستان بار کونسل عوام کے ساتھ ہے اور انکی ہر جدوجہد میں عوام کے ساتھ رہیگی۔
تازہ ترین