• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند اور ری پبلکن رہنما ہرمین کین کورونا وائرس کے سبب چل بسے۔  امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار اور بیماروں کی تعداد سوا چھیالیس لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

74 برس کے ہرمین کین کا کورونا ٹیسٹ اسی ماہ مثبت آیا تھا، ہرمین کین 2012ء میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند تھے۔ مگر اس برس مٹ رومنی ری پبلکن امیدوار بنے اور براک اوباما سے ہار گئے۔

ہرمین کین کورونا وبا سے امریکا میں ہلاک مشہور ترین سیاسی شخصیت ہیں۔ ہرمین کین صدر ٹرمپ کے حامی تھے۔ وہ بزنس مین اور ٹاک شو میزبان بھی رہے۔ 

تازہ ترین