• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ٹینس ورلڈ نمبر ون آسٹریلوی پلئیر ایشلگ بارٹی( Ashleigh Barty ) نے کورونا وائرس کے پیش نظر یو ایس اوپن کھیلنے سے انکار کر دیا۔

ایشلگ بارٹی نے کہا ہے کہ وہ ویسٹرن اور سدرن اوپن کھیلنے کے لیے اس سال امریکا نہیں جائیں گی ۔

کاکہنا ہے کہ انہیں کھیل سے بے حد لگاؤ ہے مگر کورونا کا خدشہ بھی ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مشکل فیصلہ کر نا پڑا ہے، اب وہ آئندہ سال یو ایس ٹینس کے لیے جائیں گی۔

ایشلگ بارٹی نے کہا کہ فرینچ اور ڈبلیو ٹی اے یورپی ٹوئرز سے متعلق وہ آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن اس سال 31 اگست سے شیڈول ہے۔

تازہ ترین