• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومل عزیز کی پسندیدہ ساتھی اداکارہ کون ہیں؟

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں یمنیٰ زیدی(مُشک) کی دوست کا کردار نبھانے والی نوجوان اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ یمنیٰ زیدی اُن کی سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں۔

کومل عزیز خان نے یمنیٰ زیدی کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈراما ’رازِ اُلفت‘ کے سیٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی موجود ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کومل عزیز خان نے لکھا کہ ’میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

کومل عزیز خان نے یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاید دُنیا آپ کو صرف ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتی ہوگی لیکن مجھے یہ جاننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے کہ آپ ایک حیرت انگیز، خوش مزاج، فراخ دل اور اچھے اخلاق کی مالک ہیں۔‘

اداکارہ نے یمنیٰ زیدی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ اسی طرح چمکتی رہیں اور آپ دوسروں کی مدد کرتی رہیں جیسے آپ ہمیشہ سے کرتی آئی ہیں۔‘

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے گزشتہ روز ہی والدہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی ہے جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

View this post on Instagram

Sending love to all of you ️ #birthday2020

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on


تاج پہنے یمنیٰ زیدی نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سالگرہ پر والدہ کی جانب سے تاج بطور تحفہ دیا گیا۔


مداحوں کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی تمام تصاویر کو خوب پسند کیا گیا جبکہ مداحوں نے اُن کی زندگی کے اگلے برسوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین