• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سعودی عرب میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، دوسری جانب حجاجِ کرام رات بھر مزدلفہ میں قیام کے بعد منیٰ پہنچ گئے۔

حجاجِ کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر رمی کر رہے ہیں، جس کےبعد وہ جانوروں کی قربانی کر رہے اور سر منڈوا کر احرام اتار رہے ہیں۔

احرام سے باہر آنے کے بعد حجاج کرام طوافِ کعبہ کے لیے روانہ ہور ہے ہیں۔

حجاجِ کرام مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سعودیہ، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا، یورپ میں آج عید الاضحیٰ

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے، تمام حجاجِ کرام کی حالت صحت بخش ہے۔

تازہ ترین