آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا


سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی۔

حجاج کرام سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے، قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام ، مسجد نبوی ﷺ سمیت مختلف مساجد میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جن میں حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازِ عید ادا کی۔


مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہونے والے نمازِ عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث سماجی فاصلوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔

نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کچھ مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا ہوگی، سعودی حکام

سعودی حکام کی جانب سے عید الاضحیٰ کی نماز کچھ مساجد میں ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مدِ نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس سال کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید