• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالوں کی صفائی تجاوزات ختم کرکے ہی ہوسکے گی، چیف سیکریٹری سندھ


چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ کاکہنا ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی تب بہتر طریقے سے ہوسکے گی جب تجاوزات ختم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ ،وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ اور سیکریٹری بلدیات روشن شیخ شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کے ایم سی کے 38 نالے اور ڈی ایم سیز کے 514 نالے ہیں، جبکہ گلستان جوہر،پی ای سی ایچ ایس میں تجاوزات کی وجہ سے مسئلے ہیں۔

وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ سولجر بازار نالے میں پتھر ڈال کر اسے چوک کیا گیا ہے۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے اجلاس میں بتایا کہ بارشوں کے سبب گجر نالہ اوور فلوکر گیا تھا جس کو 4 گھنٹوں کےاندر کھول دیا گیا۔

چیف سیکریٹری ممتاز شاہ کاکہنا تھا کہ تمام نالوں سے ہر صورت تجاوزات ختم کرنی ہوں گی۔

تازہ ترین