• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، عیدالاضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان تیار

کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے ایس ایس پی آپریشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دنوں میں 1500 سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

سیکورٹی پلان کے تحت کوئٹہ کی مختلف سرکار ی عمارتوں، حساس مقامات، بازاروں، تجارتی مراکز اور مویشی منڈیوں میں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ پولیس کے ایگل اسکواڈ کا شہر بھر میں گشت بھی جاری ہے جبکہ شہر میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین