• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن میں 30 ستمبرتک توسیع کردی

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے وی پی این رجسٹریشن میں 30 ستمبر تک تو سیع کردی ہے ۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وی پی این رجسٹریشن کیلئے توسیع کاروبار اور عوام کی سہولت کے پیش نظرکی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ توسیع وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی تجویز پر کی گئی۔

پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی ، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی ہے۔

آن لائن گیم پب جی کی انتظامیہ کے پی ٹی اے حکام سے تفصیلی مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو آن لائن گیم کے مضر اثرات سے بچاؤ کے بارے میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

انتظامیہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے بارے میں جامع میکانزم پر رپورٹ بھی پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انتظامیہ نے پب جی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور رابطے مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے پب جی انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے گیم پر پابندی ختم کردی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے آن لائن چیٹ ایپ بیگو پر عائد پابندی بھی اٹھالی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیگو انتظامیہ نے پی ٹی اے سے مذاکرات میں قواعد پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین