ٹینس اسٹار عشنا سہیل نے کہا ہے کہ یہ عیدالاضحیٰ ماضی سے بہت مختلف ہے، اس مرتبہ عید پر شاپنگ نہیں کی۔
ایک بیان میںٹینس اسٹار نے کہا کہ حکومت نے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا نے کا اچھا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میل ملاقاتوں کا سلسلہ تو ہوگا لیکن احتیاطی تدابیر اولین ترجیح ہو گی۔
عشنا سہیل نے یہ بھی کہا کہ فیملی ڈنرز تو ہوں گے لیکن ماضی کی طرح کے نہیں ہوں گے۔
ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ عید قربان پر زیادہ تر دھیان جانوروں کی طرف ہوتا ہے، ایسی حالت میں بھی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا ہوگا۔
انہوں نے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ عید پر میل ملاقاتیں ضرور پلان کریں لیکن ایس او پیز کا خیال بھی رکھیں۔