• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریاض (جنگ نیوز)حاجی پہلے دن کی رمی کرنے کےبعد قربانی کی اور سر منڈواکراحرام کی پابندیوں سے آزاد ہوگئے، قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے حجاج کرام کو رمی جمرات کے لیے جراثیم سے پاک اور پیک شدہ کنکریاں فراہم کی گئی تھیں،سعودی عرب کے قومی مرکز برائے انسداد امراض نے ایک بیان میں بتایا تھاکہ رواںسال حج سیزن پر صحت پروٹوکول کی روشنی میں حجاج کرام کو سینیٹائز کی گئی جراثم سے پاک اور پیک شدہ کنکریاں فراہم کی گئی تھیں، کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق رمی جمرات کے لیے حجاج کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیاتھا، ایک وقت میں ایک سے زائد گروپ کو رمی کی اجازت نہیں دی گئی۔
تازہ ترین