ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، جارحیت کا جواب دینے کا اعلان
خاتم الانبیاء کے مطابق امریکا نے جسک کے علاقے میں ایرانی پانیوں سے آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے سامنے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔