راولپنڈی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے صدر کے بیرونی علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی۔
ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد تھے، ملزمان نے 4 ماہ قبل ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھین کر فرار ہو رہے تھے۔
ترجمان پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔