وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کیرولین لیویٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خود اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یکم مئی کو ویویانا عرف ’ویوی‘ ہماری فیملی میں شامل ہوئیں اور فوراً ہی ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بیٹی کی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویویانا بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا بڑا بھائی خوشی سے چھوٹی بہن کے ساتھ زندگی کو ایڈجسٹ کر رہا ہے، ہم اپنے گھر آئی نئی خوشی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ان سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی بیٹی کی پیدائش پر ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔