سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پولیس 30 لاکھ بنک ڈکیتی کرنے والے ملزمان اور بہن کو قتل کرنے والے بھا ئی کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی ہے۔ تھانہ قلعہ کالر والاکے علاقہ موضع پیرو بڈھال میں نامعلوم وجوہات پر اپنی بہن (ت ) کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر نے والے بھائی جہانگیر اور تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کرکے پیدل فرار ہونے والے ملزمان کو پولیس گرفتار کر نے میں ناکام ہے ۔تھانہ سمبڑیال کے اہلکار زاہد کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے جبکہ تھانہ قلعہ کالر والا کے اہلکار احسان اللہ نے بتایا کہ قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔