آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کشمیریوں سےروحانی تعلق ہے، انشاء اللہ مایوس نہیں کرینگے، شہریار آفریدی


چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کاکہنا ہے کہ میرا کشمیریوں سےروحانی تعلق ہے، انشاء اللہ ہم کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

مظفرآباد میں کشمیر کمیٹی کے اراکین نے نماز عید ادا کی، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجافاروق حیدر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے نمازعید کےاجتماع سے خطاب بھی کیا۔

نماز عید کےاجتماع سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجافاروق حیدر نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے بھی نماز عید کےاجتماع سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی فوج، ادارے، ساری سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کشمیر کمیٹی پہلے اپنے سینے پیش کرے گی پھر کشمیریوں کی باری آئے گی۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ مودی سرکار کے لئے پیغام ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم کنٹرول لائن کی دوسری طرف بہنوں اور بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑ سکتے۔

قومی خبریں سے مزید