• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 7 افراد ہلاک


امریکی ریاست الاسکامیں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ریاستی قانون دان سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ سولڈونٹا شہر میں ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ایک طیارہ ریاستی قانون ساز گیری نوپ اڑا رہے تھے جبکہ دوسرے طیارے میں 4 سیاح ، ایک گائیڈ اور ایک پائلٹ موجود تھا۔

حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک شخص اسپتال منتقل کرنے کے دورا ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین