امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بتایا ہے کہ کراچی میں 150سے زائد مراکز پر اجتماعی قربانی کی گئی۔
حافظ نعیم الرحمن نے نارتھ ناظم آباد میں اجتماعی قربان گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جتنا ممکن ہوسکتا ہے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعین جگہوں پر کوئی سرکاری سہولتیں نہیں ہیں، گراؤنڈ میں گندگی ہے، گٹر ابل رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکام بالا بارش کو مینج نا کرسکے قربانی کو کیا مینج کرینگے؟ بارش ہونے سے پہلے سے ہم بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس ضلع وسطی میں ڈھائی ہزار کا عملہ ہے، وفاق تو پھر وفاق ہے، ایم کیو ایم اتحادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اب کسی دھوکے میں نہ آئیں، ہمارا مسلسل احتجاج جاری ہے، ہم سیاسی جماعتیں، نیپرا، کورٹ سب جگہ جاسکتے ہیں۔