• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کے اجتماعی قربان گاہوں کے اعلان سے مئیر کراچی لاعلم


شہر کراچی میں اجتماعی قربان گاہوں کے حوالے سے حکومت سندھ کے اعلان سے مئیر کراچی وسیم اختر لاعلم نکلے۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے شاہ فیصل کالونی کے دورے کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شہر میں مسائل انتہائی بڑھ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے نالوں کی صفائی سے متعلق کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ کور فائیو درمیان میں آیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کے ایم سی کے پاس وسائل نہیں مسائل وفاقی حکومت اور سندھ حکومت اور کے ایم سی کے اشتراک سے حل ہوں گے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے فوج کی مدد لینا پڑگئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں قربانی کے لیے جگہیں مختص کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا انھیں اس فیصلے کا میڈیا سے پتا چلا۔

تازہ ترین