• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں کورونا کے 270 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 270 نئے کیسز سامنے آئےہیں، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7676 ٹیسٹ کیے گئے۔

مراد علی شاہ نے کورونا کے اعداد و شمار پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج نئے کیسز کا تناسب 3.5 فیصد ہے، جو بہت اچھی بات ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک سات لاکھ 67 ہزار 712 ٹیسٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار 309 کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید 183 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 922 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 فیصد ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے، جبکہ اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار 223 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں 107 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین