• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج جاری




پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

لاہور

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے روز بھی جاری رہا۔

لاہور کے ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

پشاور

پشاور میں جنگ، دی نیوز اور جیو کے دفاتر کے سامنے ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کو حق و سچ کی آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کے پلیٹ فارم سے آزادی صحافت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

نوابشاہ

نواب شاہ میں میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف سول سوسائٹی نے منظور ماڈل سٹی میں احتجاج کیا۔

تازہ ترین