• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کے ’تُرگت‘ کی جانب سے عید کی مبارکباد

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’تُرگت‘ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دے دی۔

یہ بھی دیکھئے: ڈرامہ ارطغرل غازی میں تُرگت کا کردار ادا کرنے والے ’چنگیز جوشقون‘ کے کچھ مناظر


تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تُرک کے ساتھ انگریزی میں بھی کیپشن تحریر کیا۔


انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میری جانب سے آپ سب کو خوبصورت، صحتمند اور پُرامن عید کی تعطیلات مبارک۔‘

چنگیز جوشقون نے مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’عید مبارک‘ کا بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل مذکورہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعید کے دن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو عید کی مارکباد دی تھی۔

View this post on Instagram

Kurban bayramımız kutlu olsun... Eid mubarak...

A post shared by Engin Altan Duzyatan (@enginaltandzytn) on


نیلی شرٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں انگین التان ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہے تھے جبکہ اُنہوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے چشمہ بھی لگا رکھا تھا۔

تازہ ترین