• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عید کے دوسرے دن موسلا دھار بارش


لاہور کے مختلف علاقوں میں عید کے دوسرے دن صبح ہی صبح شدید موسلا دھار بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا ، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔

لاہور کے مال روڈ، اسلام پورہ، جوہر ٹاؤن، لکشمی چوک، گلشن راوی اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

شہر میں اٹھنے سے رہ جانے والا کوڑا کرکٹ اور گندگی بارش کے پانی میں بہہ گئی جبکہ کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

لاہور ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے بارش کے بعد شہر میں تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے، جبکہ ہدایت کی ہے کہ واسا کا عملہ فوری نکاسی یقینی بنائے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر بھر میں نکاسی کے عمل کی نگرانی کریں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لاہور میں دو روز سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

دوسری جانب پسرور، شیخو پورہ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین