• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شہروں میں آندھی، بارش، لاہور میں بجلی گھنٹوں بند، سوات، غذر میں ژالہ باری، طغیانی سے تباہی

کئی شہروں میں آندھی، بارش، لاہور میں بجلی گھنٹوں بند


لاہور (نمائندگان جنگ، ایجنسیاں) ملک کے کئی شہروں میں آندھی، بارش، لاہور میں بجلی گھنٹوں بند سوات، غذر میں ژالہ باری، طغیانی سے تباہی مچ گئی،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آج بھی بارش کا امکان، لیسکو کے 20 فیڈر ڈیڈ شاٹ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرن پڑا،لاہور، اسلام آباد، مری سمیت پنجاب کے کئی شہروں میںاتوار کو تیز ہوائوں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لیسکو کے 20سے زائد فیڈر ڈیڈ شاٹ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل گھنٹوں معطل رہی، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران (پیر کو) لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، نارووال، گجرات ،خوشاب، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جھنگ میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔سوات، غذرسمیت شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری ، آندھی سے تباہی مچ گئی۔ طغیانی کے باعث کھڑی فصلیں تباہ،سٹرابری، پیاز، آڑو سمیت دیگر باغات تباہ ہوگئے۔

تازہ ترین