• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پتنگ بازی سے ہلاکت پر SHO کے خلاف کارروائی ہوگی

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بتایا ہے کہ پتنگ بازی سے ہلاکت پرایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایات جاری کیں کہ  پتنگ بازی کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ او اپنے علاقوں میں پتنگ بازی ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

آج کل دھوپ اور گرمی کا زور کم ہوتے ہی شام میں نوجوان چھتوں پر چرخیوں میں لپٹی دھاتی ڈور سے پیچ لڑاتے نظر آتے ہیں اور آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں لہرا رہی ہوتی ہیں۔

پتنگ بازی کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کے باعث لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز  پتنگ بازی پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر میں کہیں بھی اس کی شکایات ملیں تو علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین