عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی گھروں میں مزیدار کھانے سے دسترخوان سج گئے، کہیں مسالحے والی بریانی بنی تو کہیں کباب بنے۔
آج کے دن کہیں قورمے کی فرمائش سامنے آئی تو کہیں شام کی بار بی کیو کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
گوجرانوالہ میں پہلوانوں نے تگڑا کھانا کھایا تو نوابشاہ میں بچوں نے جھولوں میں بیٹھ کر عید کا مزہ دوبالا کیا۔
دوسری جانب دریائے سوات کے کنارے شہریوں نے خوب تفریح کی تو کراچی میں د فعہ 144 کے باوجود شہریوں نے سی ویو جانے کی کوشش کی۔
شہریوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب سی ویو کی طرف جانے والے راستوں کو بند پایا، جبکہ وہاں پولیس نے نفری بھی تعینات تھی۔