گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف قومی دولت باہر لے کر نہیں گئے بلکہ لاکھوں ڈالرز باہر سے کما کر پاکستان لائے ہیں ‘پوری دنیا میں نہ تو ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی انہوں نے کالے دھن سے اثاثے بنائے ۔