• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں ناخوشگوار ماحول پیدا کرنے والوں کو سامنے لایا جائےگا، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ چمن معاملہ پر مکمل تفتیش اور تحقیقات ہونگی ،جن عناصر نے ناخوشگوار ماحول پیدا کیا انہیں سامنے لایا جائے گا۔

چمن معاملہ پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ جن عناصر کو نان کسٹم پیڈ اشیاء پر پابندی سے نقصان پہنچا، انہوں نے محنت کشوں کو استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ پاکستانی حکام اپنی سرحد کے امور کے ذمہ دار ہیں، لیکن فائرنگ افغانستان سے پاکستان پر ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ تمام معاملے کے پیچھے یہی عناصر ہیں۔ جنہوں نے لو ٹ مار کے لئے پیسہ استعمال کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیا دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک ہے جہاں اس قسم کی سرحد موجود ہے؟ کیا ہم پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں؟

جام کمال نے مزید کہا کہ یورپین ممالک میں بھی مہاجرین کی آمد اور دیگر مواقعوں پر سرحد بند کی گئی۔ کوئی بھی ملک اور نظام نظم و ضبط کے بغیر کام نہیں کر سکتا جبکہ ہم مصلحت سے کام لے رہے ہیں۔

تازہ ترین