• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ماں نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کیساتھ مل کر اپنے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی، آگ میں جھلسے بچے کو تشویشناک حالت میں  بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق چک 26 ڈی بی کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے دس سالہ بیٹے کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی، واقعے میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اسکےخاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔

تازہ ترین