• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عثمان 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے


لاہورکی احتساب عدالت نے شریف گروپ آف کمپنیز کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

شریف گروپ آف کمپنیز کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، نیب پراسیکیوٹر وراث علی جنجوعہ نےعدالت کو بتایاکہ محمد عثمان کو نیب میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی گرفتاری ٹھوس شواہد کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، محمد عثمان شریف فیملیز کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کو بتایا گیا کہ اسےکس گراؤنڈ پر گرفتار کیا گیا؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کو باقاعدہ گراؤنڈ آف اریسٹ دے دی گئی تھی۔

اس موقع پر ملزم محمد عثمان نے بتایا کہ اسے دوروز قبل گرفتار کیا گیا، تاہم گزشتہ رات گرفتاری کی گراؤنڈ بتائی گئی ہے۔

عدالت نےملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو کہاں سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے بتایا کہ دو روز قبل ملتان جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزم نے عدالت میں کہا کہ میں بلڈ پریشر کا مریض ہوں، گھر کا کھانا فراہم کیا جائے۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئےکہاکہ محمد عثمان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور قابل انسان ہیں، انہیں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

محمد عثمان کے وکیل نے کہا کہ 28 جولائی کو چیئرمین نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں خود میڈیا کو پریس ریلیز جاری کرائی، پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس تیار ہے جلد دائر کیا جا رہا ہے، اس کے باوجود یہ گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

تازہ ترین