آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انگلینڈ ، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی کون ہوں گے؟



بدھ 5 اگست سے مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا میزبان ہوگا، اس ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے تین فاسٹ بالرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ کی پچ پر اسپنرز کے کردار کو دیکھتے ہوئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے یاسر شاہ کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو فائنل الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ شاداب خان جو کو ویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب انگلینڈ خصوصی طیارے میں ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کرسکے تھے انگلینڈ پہنچنے کے بعد بھی بطور بالر خاص ردھم میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

ڈار بی میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں پی سی بی وائٹس کے لیے کھیلنے والے شاداب نے 17 اوورز میں 104رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

البتہ 2018ء میں انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میں دو نصف سینچریاں بنانے والے شاداب کو بیٹنگ کو مضبوط کرنے کی غرض سے فہیم اشرف پر ترجیع دی جارہی ہے وہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

انگلینڈ میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی عابد علی، وکٹ کیپر محمد رضوان فاسٹ بالرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔ 

مانچسٹر میں پاکستان کی پہلے ٹیسٹ کے لیے گیارہ ارکان پر مشتمل ٹیم کے کھلاڑی یہ ہوں گے۔ 

عابد علی ، شان مسعود ، اظہر علی ( کپتان ) اسد شفیق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاداب خان ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد عباس اور نسیم شاہ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید