پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت انکی لاہور میں رہائش گاہ پر ہوگا۔
ظہور الہی روڈ پر بلائے جانے والے مسلم لیگ ق کے ہنگامی اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس ا لٰہی بھی شریک ہوں گے۔
زرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری سا لک حسین، چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری شافع حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیاہے ۔
زرائع کے مطابق اجلا س میں وفاق اورپنجاب میں اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی ، سیاسی منظر نامے کاجائزہ لیکر پارٹی کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔