• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول، شہباز کا مسئلہ کشمیر پر حکومتی ناکامیوں پر اظہارِ تشویش


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی اور صدر مسلم لیگ (ن) کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین پی پی پی اور صدر مسلم لیگ (ن) نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر حکومتی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی عمران خان کے دورِ اقتدار میں ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین